Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فیسٹیول میں فلمی نمائش کے ساتھ ماسٹر کلاسز کا آغاز

ہم فلم انڈسٹری کو جدہ کی سڑکوں پر لے گئے تا کہ نوجوانوں کو تربیت دی جا سکے۔(فوٹو ٹوئٹر)
کیا آپ فلموں میں کام نہیں کر سکتے؟ اب فکر کی کوئی بات نہیں… کیونکہ جدہ میں جس فلم انڈسڑی کا آغاز ہو رہا ہے اس میں آپ بھی شریک ہو سکتے ہیں۔
عرب نیوز کےمطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سعودی فلمی شائقین کو اداکاری، ہدایت کاری اور پروڈکشن سے آگاہ کرنے کے لیے کمیونٹی پروگرام کے طور پر فلمی نمائش اور ماسٹرکلاسز کا آغاز کیا ہے۔

نوجوانوں میں بہت سی صلاحیتیں ہیں جنہیں استعمال میں نہیں لایا جا رہا۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ پروگرام جدہ کے چار مختلف  علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔ اس میں روزانہ  چھ  فلمیں بھی  دکھائی جائیں گی جن میں 'دی بک آف سن' ، 'بغداد میسی' اور 'بیکاس' شامل ہیں جو نوجوان مداحوں اور  ناظرین کے لیے ان کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کی گئی ہیں۔
صرف فلمیں دیکھنے تک ہی یہ پروگرام محدود نہیں ہے بلکہ اس میں مملکت بھر کے چھ ڈائریکٹرز اور تین اداکاروں کے ساتھ  ماسٹرکلاسز بھی ہوا کریں گی۔
ان کلاسز میں حاضرین کے سامنے براہ راست منظر کی شوٹنگ کی جائے گی جس میں کچھ افراد کو بطور اضافی یا عملے  کےطور پر حصہ لینے کے لیے بھی منتخب کیا جائے گا۔
فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ایڈورڈ وینٹروپ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ہر عمر کے لوگوں کے لیے فلم انڈسٹری تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔
خاص طور پر سعودی نوجوان جو شاید فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے پر غور نہیں کرتے۔

فلمی شائقین کو اداکاری، ہدایت کاری اور پروڈکشن سے آگاہی کے لیے پروگرام۔ (فوٹو زاویہ)

انہوں نے کہا کہ سعودی نوجوانوں میں ایسی بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں استعمال میں نہیں لایا جا رہا اور یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے کہ ہماری نوجوان نسل کی ان صلاحیتوں کو استعمال کے قابل بنایا جا سکے۔
ہم فلم انڈسٹری کو جدہ کی سڑکوں پر لے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو نہ صرف تربیت دی جائے بلکہ بااختیار بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے کہ وہ فلم کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتیں نکھار سکیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا مقصد عالمی سطح پر فیسٹیول کی سرگرمیوں ، باہمی تعاون اور مقابلوں کو فروغ دینا ہے۔
اس نئے پروگرام کو سنیما الحارا (سینما آپ کے محلے میں) کا نام دیا گیا ہے جو کہ 30 ​​اکتوبر تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: