Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہو کر 104 رہ گئے

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 38 ہزار 372 ہوگئی ہے(فوٹو وام)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ جمعہ 15 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 104 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا  ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 38 ہزار 372 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 34 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 179 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 31 ہزار 984 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوراان زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک مریض چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 118 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 31 ہزار 708 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 6 لاکھ 45 ہزار 11 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

 

شیئر: