Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی اے ایف اکیڈمی سے سعودی رائل فضائیہ کے کیڈٹس کی گریجویشن

تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ (فوٹو: پی اے ایف)
رائل سعودی فضائیہ کے کیڈٹس نے پاکستان ایئر  فورس کی اکیڈمی سے خصوصی کورسز میں گریجویشن کر لی ہے۔
پیر کو پی اے ایف کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 125 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے جن میں رائل سعودی فضایہ کے پانچ کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 145 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 91 ویں انجینیئرنگ اور 101 ویں ایئر ڈیفنس کورسز کی گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔
اکیڈمی آمد پر ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
مہمان خصوصی نے گریجویشن کرنے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور کورسز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

مجموعی طور پر 125 کیڈٹس نے مختلف کورسز میں گریجویشن کی۔ (فوٹو: پی اے ایف)

جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ نیئر اشفاق نے حاصل کی۔

شیئر: