Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمشق میں فوج کی بس پر بم حملے میں 13 افراد ہلاک

بم سکواڈ نے تیسرے ڈیوائس کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے جو اسی علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔ (فوٹو: سانا)
شام کے دارالحکومت دمشق میں فوج کی ایک بس پر بم حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 'بدھ کو ایک دہشت گرد نے دو دھماکہ خیز ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت کے ایک اہم پل پر سے گزرتی بس کو نشانہ بنایا۔'
نیوز ایجنسی نے ابتدائی ہلاکتوں کی تعداد 13 بتائی ہے جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔
سانا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں ایک جلتی ہوئی بس کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بم سکواڈ نے تیسرے ڈیوائس کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے جو اسی علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔
حالیہ برسوں میں دمشق زیادہ تر اس طرح کے تشدد سے محفوظ رہا، کیونکہ شامی فوجیوں اور اتحادی ملیشیا نے 2018 میں دارالحکومت کے قریب باغیوں کا آخری اہم گڑھ ان سے چھین لیا تھا۔

شیئر: