Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول بحران سے پریشان لبنانی استاد نے گھوڑا لے لیا

لبنان میں پیٹرول بحران سے لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بیشترممالک میں لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ـ لبنان میں ایک اسکول ٹیچر نے پیٹرول بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آکر نقل وحمل کےلیے گھوڑا خرید لیا ـ
اماراتی اخبار نے ٹی وی چینل ’الجدید‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے شمالی علاقے میں شعبہ تعلیم سے منسلک ایک استاد نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آکر اسکول آنے جانے کےلیے گھوڑا لے لیا ـ
لبنان میں پیٹرول قیمتوں میں دی جانے والی حکومتی سبسڈی بھی ختم کردی  ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ـ پیٹرول کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوا کہ عام آدمی کی طاقت بھی جواب دے گئی ـ
اس مشکل پرقابو پانے کےلیے استاد نے اسکول آمد ورفت کےلیے گھوڑا لیا تاکہ گھر سے اسکول کی مسافت آسانی سے طے کی جاسکے ـ اخبار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں سے ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والے پریشان ہیں

شیئر: