Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائی لیز پر لیا گیا دوسرا اے 320 طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا رواں سال ڈرائی لیز (عملے کے بغیر) پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے مطابق ایئربس 320 طیارہ چھ سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جو فرانس کے شہر پرپیگنن سے براستہ مصر اسلام آباد پہنچا ہے۔
اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائے گا۔ 
ترجمان کے مطابق موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو  پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا، اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ایئربس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔ بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔
طیاروں کے حصول میں تعاون کے لیے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے خصوصی طور پر وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے۔‘

شیئر: