Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو سوڈان کی صورتحال پر تشویش ہے: وزارت خارجہ

سعودی عرب نے تمام فریقوں سے ضبط و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ سعودی عرب کو برادر ملک سوڈان کے موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے اور وہ وہاں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  بیان میں سوڈان کے تمام فریقوں سے کہ گیا کہ ’وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور کشیدگی سے گریز کریں۔‘
’حالات کو معمول پرلانے کی کوشش کریں۔ ملک کے سیاسی اور اقتصادی فوائد اور ان تمام مقاصد کا تحفظ کریں جن کا ہدف ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے‘۔
سعودی عرب نے سوڈانی بھائیوں کو یقین دلایا کہ وہ کل بھی ان کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی ان کے ساتھ ہے اور کل بھی رہے گا۔
سوڈان اور اس کے عوام کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن وامان میں معاون ہر اقدام کی کل بھی حمایت کی تھی، آج بھی کررہا ہے اور کل بھی کرے گا۔ 

شیئر: