Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ٹیلیفونک رابطہ 

خطے کےحالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ و ترقیات ایلزبتھ ٹروس سے ٹیلیفونک رابطے کیے- 
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق سعودی و امریکی وزرائے خارجہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا- انہوں نے خطے کے نمایاں ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے مضبوط اور تاریخی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروع دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں امن و سلامتی و استحکام کی جڑیں گہری کرنے میں سعودی، برطانوی کوششوں پر بات چیت کی ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر خاجہ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: