Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالقدوس بزنجو وزیراعلٰی اور جان جمالی سپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد

جام کمال اپنے ارکان اسمبلی کے دباؤ پر وزارت اعلٰی سے مستعفی ہوگئے تھے (فائل فوٹو: جام کمال ٹوئٹر)
بلوچستان میں عبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلٰی جبکہ جان محمد جمالی کو بلوچستان اسمبلی کی سپیکرشپ کے لیے امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور ارکان بلوچستان اسمبلی نے منگل کی رات کوئٹہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے بتایا کہ 'قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو جبکہ سپیکر کے لیے جان محمد جمالی کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ  پی ٹی آئی بلوچستان حکومت میں بی اے پی کی اتحادی رہے گی۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔'
سابق سپیکر اور وزرات اعلٰی کے امیدوار عبدالقدو بزنجو
نے کہا کہ 'جام کمال نے پارٹی بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خواہش ہے سب اتحادی حکومت میں ساتھ ہوں۔'  
اس موقع پر ایم پی اے میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ 'جو بھی اختلافات اور گلے شکوے تھے ہم بھلا کر اکٹھے ہوگئے ہیں۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'بی اے پی کے ارکان اسمبلی متحد ہوگئے ہیں۔'

شیئر: