Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت میں کشیدگی پر مملکت کا پرامن رہنے کا بیان جاری

بیروت میں ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد مملکت کا یہ پہلا بیان ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے گزشتہ روز منگل کو لبنانی مذہبی شخصیات سے کہا ہے کہ مملکت لبنان کی سلامتی، استحکام، حکومتی اداروں اور عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان بقائے باہمی کا خیال رکھتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سعودی سفارتخانے کے میڈیا آفس کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں بیروت میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات اور تنازع کی نوبت کا کوئی جواز نہیں۔
14 اکتوبر کو بیروت کے مضافات تیانح میں ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا بیان ہے۔

مظاہرین تحقیقات کرنے والے جج  کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ (فوٹو اے ایف پی)

بیروت کی بندرگاہ پرگزشتہ سال ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کرنے والے مرکزی جج طارق بطار کے خلاف بیروت کے مضافات میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مظاہرین جن میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے کارکنان شامل تھے ان کی جانب سے تحقیقات کرنے والے جج طارق بطار کو تحقیقات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
سفارتخانہ کے بیان کے مطابق لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبداللطیف دیریان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے لیے اظہار تشکر کیا ہے۔
مفتی اعظم شیخ عبدالطیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور لبنان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور رہیں گے۔ سعودی عرب ہمیشہ سے ہی لبنان کو عرب برادر ملک کے طور پردیکھتا ہے۔
 

شیئر: