Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیروسیاحت کی عالمی کانفرنس سعودی عرب میں ہوگی

مشرق وسطی میں سیاحت کی شرح نمو 27.1 فیصد ہوگی- (فوٹو ایس پی اے)
سیر و سیاحت کی عالمی کونسل نے کہا ہے کہ ’انٹرنیشنل سمٹ 22‘ ریاض میں سال 2022 کے آخر میں ہوگی۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیر و سیاحت کی عالمی کونسل کا سربراہ اجلاس بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کا آخری اجلاس منیلا میں ہوا تھا۔
آئندہ اجلاس 14 سے  16 مارچ 2022 کے دوران سعودی عرب میں ہوگا۔
سیر و سیاحت کی عالمی کونسل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جولیا سیمسن نے کہا کہ سعودی عرب نے وبا کے آغاز ہی سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں اپنی دلچسپی ثابت کردی۔ وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریبا ساری پروازیں معطل ہوکر رہ گئیں.

عالمی سربراہ کانفرنس سیاحت کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی (فوٹو، ایس پی اے)

مملکت نے سیاحت کو اپنے ایجنڈے پر سرفہرست رکھا ہوا ہے. اس نےاس اہم شعبے کو وبائی مسائل سے نکالنے کے لیے اہم کردارادا کیا ہے۔
انہوں نے آئندہ برس اپنے یہاں ورلڈ سمٹ کی میزبانی قبول کرنے پر سعودی عرب کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے آئندہ برس ورلڈ سمٹ کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کے سپرد کرنے پر سیر و سیاحت کی عالمی کونسل کے لیے قدرومنزلت کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ سیر و سیاحت کی عالمی سربراہ کانفرنس سیاحت کے مستقبل کو بہتر بنانے  کے حوالے  سے اہم موقع ثابت ہوگی۔
دریں اثنا سیر وسیاحت کی عالمی کونسل نے تازہ ترین مطالعات کے نتائج کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ توقع یہ ہے کہ  سال رواں کے دوران مشرق وسطی میں سیاحت کی شرح نمو 27.1 فیصد ہوگی۔ یہ شرح لاطینی امریکہ اور یورپی ممالک سے بڑھ کر ہے۔
عالمی کونسل نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ اگر متعلقہ حکومتوں نے سیر و سیاحت کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا تو 2022 کے دوران اس کی بدولت  6.6 ملین ملازمتیں مہیا ہوں گی۔ یہ اعدادوشمار کورونا وبا سے پہلے والے اعدادوشمار سے ملتے جلتے ہیں۔

شیئر: