Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ نے ابھی تک ایک ہی میچ کھیلا ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں (فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر)
ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
126 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 12 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 32 گیندوں میں ناقابل شکست 71 رنز بنائے جب کہ جونی برسٹوں 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
جیسن رائے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب  سے آگار اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سات رنز  کے سکور پر اوپنر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے تھے۔ سٹیو سمتھ  ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گلین میکسویل 15 رنز کے مجموعی سکور پرچلتے بنے۔ 21 کے مجموعی اسکور پر مارکس اسٹوئنس بغیر کوئی رنز بنائے عادل رشید کا شکار بنے۔
کپتان ایرون فنچ  اورمیتھیو ویڈ  کے درمیان 30 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 51 کے مجموعے پر ویڈ کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔
ایشٹن ایگار اور کپتان فنچ نے درمیان 47 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔
ایشٹن ایگار 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ آسٹریلین کپتان فنچ 46 رنز بنانے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلین ٹیم مقررہ اوورز میں 125 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ کرس ووکس اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور آل راؤنڈر مچل مارش کی جگہ سپیشلسٹ سپنر ایشٹن اگار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

خیال رہے انگلینڈ نے ابھی تک ایک ہی میچ کھیلا ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں جب کہ آسٹریلیا نے دو میچوں میں دو فتوحات کی بدولت گروپ ون میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔  

آسٹریلیا:

  ڈیوڈ وارنر ، آرون فنچ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ایشٹن اگار، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

انگلینڈ:

جیسن رائے، جوس بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، اوئن مورگن، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس ووکس، کرس جارڈن،  عادل رشید، ٹائم ملز
 

شیئر: