Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن ایئرپورٹ دھماکے پر سعودی عرب کی مذمت

’کار بم دھماکہ یمنی حکومت کے خلاف بزدلانہ کارروائی ہی نہیں بلکہ اس کا نشانہ یمنی عوام ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے عدن ایئر پورٹ کے قریب کار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے بم دھماکے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’کار بم دھماکہ یمنی حکومت کے خلاف بزدلانہ کارروائی ہی نہیں بلکہ اس کا نشانہ یمنی عوام ہے‘۔
’یمنی عوام اپنے تمام قومی تنوع کے ساتھ امن و سلامتی اور ترقی واستحکام کے خواہاں ہیں جن کی راہ میں اندھی طاقتیں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس موقع پر سعودی عرب اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ پہلے دن سے یمن اور یمنی عوام کے ساتھ ہے‘۔
’سعودی عرب تمام طاقتوں کو اتحاد و یکجہتی اور ملک کی سلامتی کے لیے مشترکہ جد و جہد کرنے کی دعوت دیتا ہے‘۔

شیئر: