Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حکام کی جانب سے فیسٹیول کے دوسرے دن کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے (فوٹو: اے پی)
امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچ جانے کے بعد کچل جانے سے کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو یہ واقعہ ایسٹروورلڈ میوزک فیسٹیول میں پیش آیا۔
ہیوسٹن کے فائر بریگیڈ کے محکمے کے سربراہ سیموئل پینا نے کہا ہے کہ ’واقعے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ جب شرکا سٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو اس سے افراتفری پھیل گئی اور اس طرح کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ہیوسٹن کے فائر بریگیڈ کے محکمے کے سربراہ کے مطابق 17 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 11 افراد کو دل کا دورہ پڑا۔
اس میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔
حکام کی جانب سے فیسٹیول کے دوسرے دن کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ہیوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایسٹروورلڈ ایک امریکی میوزک فیسٹیول ہے جسے ریپر ٹریوس سکاٹ نے 2018 میں لانچ کیا تھا۔

شیئر: