Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرادیا، سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی اور ناٹ آوٹ رہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں سے نقصان پر 117 رنز بنائے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن نے 54، جارج منسے 17 اور مائیکل لیسک 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گری جب حسن علی نے کائل کوٹزر کو نو رنز پر بولڈ کر دیا۔
دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو کراس تھے جو پانچ رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔
مجموعی سکور میں پانچ رنز کے اضافے کے ساتھ جارج منسے بھی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں شاداب خان نے آوٹ کیا۔
اسی اوور میں شاداب نے ڈیلن بج کو بھی صفر پر بولڈ کر دیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم کے 66 اور شعیب ملک کے 54 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 189 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی اور ناٹ آوٹ رہیں۔ ان کی اننگز میں چھ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا محتاط آغاز کیا، دونوں کے درمیان 35 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد رضوان 15 رنز بنا کر حمزہ طاہر کی گیند ہر کیچ آوٹ ہوگئے۔
ون ڈاؤن آنے والے فخر زمان اس میچ میں بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور کرس گریوز کو چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم کے درمیان 53 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی جس کے بعد حفیظ 19 گیندوں پر 31 رنز بنا کر سفیان شریف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں چوتھی نصف سینچری بنائی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے انہوں نے 66 رنز بنائے۔ یہ ان کی ٹورنامنٹ میں چوتھی نصف سینچری ہے۔
اتوار کو کھیلے جا رہے اس میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
لیفٹ آرم آف سپنر حمزہ طاہر اور آل راؤنڈر ڈائلن بج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 'پہلے بیٹنگ کریں گے تاکہ اچھا ٹوٹل بنا کر ان پر دباو ڈال سکیں۔ ہم اپنا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔'
ویسے تو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے لیکن سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کا سامنا کرے گی اس بات کا انحصار آج پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے پر ہے۔

محمد حفیظ 31 رنز بنا کر سفیان شریف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

سکاٹ لیڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان گروپ ٹو میں 10 وکٹوں کے ساتھ سرفہرت ہے اور ان اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا۔
گروپ ون میں انگلینڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر حاصل کر کے 10 نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹا دی ہے۔
انگلینڈ کا سیمی فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

شیئر: