Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 17 لاکھ ریال لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان میں دس کا تعلق یمن اور ایک کا سعودی عرب سے ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سترہ لاکھ  ریال کی ڈکیتی اور رقم بیرون مملکت بھجوانے والے گروہ کے گیارہ افراد کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے پولیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ڈکیتی کی وارداتوں کی اطلاعات پر ملزمان تک رسائی حاصل  کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔‘
’گروہ گیارہ افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں سے دس کا تعلق یمن اور ایک کا سعودی عرب سے بتایا گیا ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ گروہ کے ارکان کمپنیوں کے دفاتر میں گھس کر تجوریاں توڑ کر ان میں موجود رقم نکال کر مختلف طریقوں سے باہر بھجوا رہے تھے۔
ریاض کے ایک محلے کے رہائشی فلیٹ کو ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔
خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ گروہ سترہ لاکھ چار ہزار 846  ریال ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹ چکا تھا۔ ان کے قبضے سے 46526 ریال برآمد ہوئے‘۔
’ملزمان کوابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: