Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملالہ یوسفزئی کا نکاح: کترینہ، پریانکا سمیت شوبز سٹارز کی مبارکباد

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا ’میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں‘ (فوٹو: ملالہ یوسفزئی)
برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے برمنگھم میں پاکستانی نوجوان عصر خان سے نکاح کے بعد دنیا بھر کی مشہور شخصیات انہیں مبارک باد دے رہی ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔
منگل کی رات کو ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اور عصر خان کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Malala (@malala)

انہیں مبارکباد دینے والوں میں ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ ریز وِدرسپون اور بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔
پاکستانی شوبز شخصیات میشا شفیع اور زارا نور عباس نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی اور عصر خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’مبارک ملالہ‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملالہ کے ویژن کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
ہالی وڈ اداکارہ ریز وِدرسپون نے ملالہ یوسفزئی کی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’اس شاندار لمحے پر بہت مبارک باد‘
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔
پاکستانی اداکارہ  زارا نور عباس نے ملالہ کے لیے لکھا ’مجھے بہت خوشی ہوئی، آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔‘

شیئر: