Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹوئٹر بلیو‘ کیا ہے اور اس میں کیا نئے فیچرز ہیں؟

امریکہ میں اس سبسکرپشن کی قیمت 2.99 ڈالر رکھی گئی ہے. (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے امریکہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں صارفین کے لیے ’ٹویٹر بلیو‘ متعارف کرا دیا۔
لیکن ’ٹویٹر بلیو‘ عام صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ اس میں موجود نئے فیچرز صرف ان صارفین کے لیے ہوں گے جو اس سروس کو سبسکرائپ کروائیں گے۔
’دا ورج‘ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں اس سبسکرپشن کی قیمت 2.99 ڈالر رکھی گئی ہے۔
’ٹویٹر بلیو‘ کے فیچرز میں سب سے اہم فیچر ’ان ڈو‘ کا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی ٹویٹ میں ترمیم یا تصیح کرنے کا آپشن دینا ہے۔ واضح رہے ٹویٹر میں ’ایڈٹ‘ کا بٹن موجود نہیں، لہٰذا اگر صارف سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنی پڑتی ہے۔
اس نئی سروس کے تحت صارفین تقریباً 300 اخباروں اور جریدوں کے آرٹیکلز بغیر اشتہاروں کے پڑھ سکیں گے۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر پر لمبی تھریڈز کو پڑھنے کے لیے ’ٹویٹر بلیو‘ کے پاس ایک علیحدہ ’ریڈر‘ کا آپشن موجود ہوگا جہاں لمبی تھریڈز باآسانی پڑھی جاسکیں گی۔
یہ نئی سروس صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹویٹر پر تبدیلی کرسکیں۔ مثال کے طور پر صارفین ایپلیکیشن کا رنگ، تھیم تبدیل کرسکیں گے اور ایپ کے اندر موجود بٹنز کا ڈیزائن خود تبدیل کرسکیں گے۔
عام صارفین اپنے اکاؤنٹ سے صرف دو منٹ بیس سیکنڈ تک کی ویڈیوز اپلوڈ کرسکتے ہیں، تاہم ’ٹویٹر بلیو‘ کی سروس رکھنے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ سے دس منٹ تک کی ویڈیوز اپلوڈ کرسکیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں