Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال میں غفلت ہوئی: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈین پروزاوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر وزرات خارجہ کا موقف بڑا واضح ہے۔(فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈین پروزاوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر وزرات خارجہ کا موقف بڑا واضح ہے۔ ایوی ایشن منسٹری کو ہمارا موقف لینا چاہیے تھا لیکن غلفت ہوئی۔
شاہ محمود قریشی جمعرات کو او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
اس دوران ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا ’آپ نے ایئر سپیس کی بات کی۔ دیکھیے اگر وزارت خارجہ کا نقطہ نظر لیا جاتا تو ہمارا بڑا واضح موقف تھا، ہے اور رہے گا۔ ایوی ایشن منسٹری کو (ہمارا نقطہ نظر)لینا چاہیے تھا، غلفت ہو گئی۔‘
’جب ہمارے علم میں آیا تو ہم نے اس کا نوٹس لیا اور ہماری تجویز پر اب یہ معاملہ روک دیا گیا ہے۔‘
واضح رہے کہ دوہفتے قبل ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ 23 اکتوبر سے سری نگر سے تین پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے شارجہ پہنچیں۔
اس حوالے سے پاکستان کی حکومت پر سوالات اٹھائے جانے لگے تو پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 29 اکتوبر کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا کی درخواست پر صرف ایک فلائٹ کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘
اس وقت ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر کہا تھا کہ انڈین پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے 23 اکتوبر کو سری نگر سے شارجہ کے لیے پروازوں کا افتتاح کیا تھا۔

شیئر: