Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹےکے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ

کورونا ویکسین کی مزید 28 ہزار 21 خوراکیں دی گئی ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
امارات میں منگل 16 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 68 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار74 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 65 ہزار608 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 85 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  35 ہزار 723 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 144 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 28 ہزار 21 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 16 لاکھ ایک ہزار 826 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: