Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدیوں بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن ’جمعے‘ کوہوگا 

گرہن مملکت سمیت عرب ممالک میں دکھائی نہیں دے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ کل 19 نومبر 2021 بروز جمعہ کو بارہویں صدی کے بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا- 
چاند گرہن سعودی عرب میں دکھائی نہیں دے گاـ
العربیہ نیٹ کے  مطابق چاند کا بیشتر حصہ کرہ ارض کے  سائے میں داخل ہوجائے گا اور اس کی روشنی نظر نہیں آئے گی- چاند کا کچھ ہی حصہ روشن ہوگا- 
ابوزاہرۃ نے بتایا کہ جزوی چاند گرہن تین گھنٹے  28 منٹ  23 سیکنڈ تک جاری رہے گا- یہ پندرہویں عیسوی کے بعد سے  21 ویں صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا- 
ابوزاہرٖۃ نے توجہ دلائی کہ  2021 کے دوران یہ  دوسرا اور آخری چاند گرہن ہوگا- 
چاند گرہن کا منظر شمالی امریکہ، بحر الکاہل، الاسکا، مشرقی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان میں مکمل نظر آئے گا جبکہ سعودی عرب سمیت کسی بھی عرب ملک میں کل ہونے والے چاند گرہن کا منظر نہیں دیکھا جاسکتے گا- 

شیئر: