Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشے پر فخر کرنے والا سعودی گرفتار

ملزم نے نشہ آوراشیا ذخیرہ کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے نشہ آور اشیا استعمال اور ذخیرہ کرنے پر فخر کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا-  
ملزم نے  وڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں اسے فخریہ لہجے میں یہ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جارہا تھا کہ وہ نہ صرف یہ کہ نشہ آور اشیا ذخیرہ کیے ہوئے ہے بلکہ نشہ بھی کرتا ہے- 
المدینہ اخبار کے  مطابق  ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وڈیو کلپ کی مدد سے نوجوان کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا-
ترجمان نے بتایا کہ نوجوان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

شیئر: