Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن ترمیمی بل کی منظوری، تحریک لبیک کے سربراہ کی رہائی، سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد اور سموگ سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کی آمد ہوئی (فوٹو اے ایف پی)
پاکستانی پارلیمنٹ میں الیکشن ترمیمی بل کی منظوری، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق، تحریک لبیک کے سربراہ کی رہائی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، سموگ کی صورتحال اور نور مقدم کیس گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کا شور و غل، نمبر گیم میں حکومت کامیاب
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی شدید مخالفت اور تنقید کے باجود حکومت کی جانب سے پیش کردہ الیکشن ترمیمی بل 2021 سادہ اکثریت سے منظور ہوگیا ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق ترمیمی بل اور کلبھوشن جادھو کیس سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں نظرثانی کا بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔
اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

 
بل منظور، اوورسیز پاکستانی الیکشن میں اپنا ووٹ کیسے ڈال سکیں گے؟ 
پاکستان کی پارلیمنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل منظور کرلیا ہے۔  
بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات سمیت 29 بلز پیش کیے گئے جو کہ کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔  
انتخابی اصلاحات میں آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل شامل ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ لاہور میں مرکزی جامع مسجد رحمۃ اللعالمین پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق جمعرات کو علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سربراہ ٹی ایل پی کو 11 اپریل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
ڈیڑھ سال کے بعد کرتارپور راہداری کی رونقیں بحال، یاتریوں کی آمد شروع
پاکستان میں سکھوں اہم مذہبی مقام دربار صاحب، کرتار پور کو انڈین یاتریوں کے لیے  ڈیڑھ سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ انڈین پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ دیگر وزرا کے ساتھ ایک وفد کی صورت میں ڈیرہ دربار صاحب پہنچے۔ 
خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ویزہ فری راہداری کا افتتاح باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر  نو نومبر 2019 میں وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔  
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پنجاب میں سموگ: سکول بند نہیں ہوں گے، دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ہائیکورٹ نے سموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام کے لیے حکومت کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ تاہم دوران سماعت ماحولیاتی کمیشن کی سکول بند کرنے کی تجویز سے عدالت نے اتفاق نہیں کیا۔  
عدالت نے قرار دیا کہ جیسے کورونا کے دنوں میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی گئی ہے اسی طرح سموگ کے باعث بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

صدر سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق بدھ کو ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر عارف علوی نے ملکی سلامتی کے لیے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کور کمانڈر پشاور تعینات ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کا وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار
نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم ظاہر جعفر نے وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت بدھ کو سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں ہوئی، جہاں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر شازیہ اور چار گواہ پیش ہوئے۔

ملزموں کے وکیل بشارت اللہ، اسد جمال، سجاد احمد بھٹی، ملک شہباز رشید، اکرم قریشی اور شہزاد قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
کورونا مریضوں کی جان بچانے والی گولی پاکستان میں کب ملے گی؟
کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں موت کے خطرے کو 90 فیصد کم کرنے والی گولی ’پیکسلووڈ‘ دنیا کے کم اور متوسط آمدنی والے 95 ممالک کو فراہم کرنے کے لیے دوا ساز کمپنی فائزر نے ایک معاہدہ بھی کر لیا ہے اور دوا کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
برطانیہ کا ریگولیٹری ادارہ اس ماہ کے پہلے ہفتے ایک اور امریکی کمپنی ’مرک‘ کی ایسی ہی گولی کی منظوری دے چکا ہے اور اس کی ساڑھے چار لاکھ سے زائد خوراکوں کا آرڈر بھی کر چکا ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظوری ملنےکی صورت میں فائزر کی اینٹی وائرل گولی بھی چند ہفتوں میں میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہو گی۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

امریکہ کا پاکستان کے لیے سب سے کم خطرے والے ’لیول ون‘ کا سفری نوٹس
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے ’لیول ون‘ کوویڈ 19 کا سفری نوٹس جاری کیا ہے، جو کہ تنظیم کی طرف سے طے کردہ صحت کے خطرے کی سب سے کم ممکنہ سطح ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور منگل کو مسلسل چوتھے دن 300 سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت پھر بحران کی زد میں
پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی تقریباً تمام کمپنیوں نے اپنی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ تین روز میں ہیونڈائی نشاط موٹرز، کِیا لکی موٹرز، ہنڈا اٹلس، ٹویوٹا انڈس، پاک سوزوکی اور ریگل پرنس سمیت دیگر کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
گاڑی شو رومز مالکان کو موصول ہونے والی نئی انوائسز کے مطابق ہنڈا سوک 15 سو سی سی کی قیمت میں چار لاکھ 85 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: