Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کے شہریوں کو سرحدی راستوں سے امارات میں داخل ہونے کی اجازت

خلیجی ممالک کے شہری اور غیر ملکی افراد اب سرحدی راستوں اور زمینی بندرگاہوں کے ذریعے بھی امارات میں داخل ہوسکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
خلیجی ممالک کے شہری اور وہاں رہائش پذیر غیر ملکی افراد اب منگل 23 نومبر سے سرحدی راستوں اور زمینی بندرگاہوں کے ذریعے بھی متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
 نئے قواعد و ضوابط کے تحت جن افراد نے منظور شدہ کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے انہیں چاہیے کہ وہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرے تاہم یہ 14 روز سے پرانی نہ ہو۔
اگر مسافروں نے ملک میں مسلسل چھ روز تک قیام کرنا ہے تو پھر انہیں داخلے کے چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
اس کے علاوہ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی انہیں بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ 72 گھنٹے سے پرانی نہ ہو۔
اس کے ساتھ ہی اگر مسافروں نے مسلسل چار روز تک امارات میں قیام کرنا ہو تو انہیں ملک میں داخل ہونے کے چوتھے روز ایک ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا اور اگر وہ آٹھ روز یا اس سے زائد قیام کرتے ہیں تو پھر انہیں آٹھویں روز ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

شیئر: