Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’محکمہ انسداد منشیات نے سمگلروں کی انتہائی مکار کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
کویتی وزارت داخلہ نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بکروں کی کھیپ پڑوسی ملک سے آئی تھی ۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’محکمہ انسداد منشیات نے سمگلروں کی انتہائی مکار کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔‘
’سمگلروں نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کی مگر محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی مستعدی نے ان کی کوششوں کو سبوتاژ کر دیا ہے۔‘
واضح رہے کہ کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں بکروں کے پیٹ سے منشیات برآمد کرنے کی وڈیو جاری کی ہے۔‘

شیئر: