Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے شفایابی میں اضافہ ، 28 نئے کیسزکی تصدیق

مملکت میں کورونا سے بچاو کے لیے بوسٹرڈوز دینے کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعرات کے روز کورونا وائرس ایک ہلاکت جبکہ 28 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ـ
سعودی پریس ایجنسی نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 618 تک پہنچ گئی ـ
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 38 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک 5 لاکھ 38 ہزار 740 افراد اس مہلک مرض سےصحتیاب ہو چکے ہیں ـ

زیر علاج مریضوں میں سے 48 کی حالت نازک ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں گزشتہ برس سے لیکراب تک کورونا سے  8 ہزار 829 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ـ سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مرض میں مبتلا زیر علاج مریضوں میں سے 48 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن مہم جاری ہے ـ وہ افراد جنہیں  ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے  6 ماہ ہو چکے ہیں انہیں بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ جاری ہے ـ
بوسٹرڈوز کےلیے توکلنا اور صحتی ایپس پر پیشگی وقت لیا جاتا ہے جس کے بعد مقررہ وقت پرسینٹر پہنچ کرویکسین لگوائی جاتی ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے تیسری خوارک لگوانا اہم ہے جس سے مرض کے خلاف جسمانی قوت مدافعت مزید مستحکم ہو جاتی ہے

شیئر: