Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اب تک کتنے ممالک سے پروازوں پر پابندی لگائی ہے؟

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی روک تھام  کے لیے سعودی عرب نے اب تک 14 ممالک کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو سعودی وزارت داخلہ نے سات مزید ممالک پر سفری پابندی عائد کی ہے جن میں جمہوریہ مالاوی، جمہوریہ زمبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشیلز، جمہوریہ موریشس اور جمہوریہ کوموروس سے آنے اور وہاں جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو وزارت داخلہ نے اومیکرون کے سامنے آنے کے بعد سات ممالک کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں جنوبی افریقہ ،نمبیا، زمبابوے، موزمبیق، بوتسوانا، اسواتنیا اور لیسوتو شامل ہیں۔
مذکورہ 14 ممالک سے پروازیں سعودی عرب آسکیں گی اور نہ ان ممالک کے لیے کوئی پرواز جائے گی۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’پابندی والے مذکورہ ممالک سے سعودی شہریوں کے سوا کسی کو بھی برارہ راست یا بالواسطہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی‘۔
’البتہ ان ممالک  سے آنے والے مسافروں نے ایسے کسی ملک میں 14 روز گزار لیے ہوں جہاں سے مملکت آنے کی اجازت ہے تو انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے دیا جائے گا تاہم ان پر مقررہ صحت ضوابط لاگو ہوں گے‘۔

شیئر: