Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی: ’آپ ریکارڈز توڑتے رہیں‘

پاکستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ (تصویر: اے ایف پی)
پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
منگل کو چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں جاری میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 202 رنز کا ہدف 59 ویں اوور میں حاصل کیا۔ بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔
دوسری اننگز مین بھی پاکستانی اوپنرز کی کارکردگی نہائیت شاندار رہی۔ عبداللہ شفیق 73 اور عابد علی 91 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پاکستان کی جیت پر نا صرف خوش نظر آرہے ہیں بلکہ ٹیم کے دونوں اوپنرز کی بیٹنگ کو سراہ بھی رہے ہیں۔
ثانیہ اشرف نامی صارف نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’عابد علی اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی۔‘

 پاکستان کی جیت میں فاسٹ بولرز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی اہم کردار ادا کیا اور پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ وقار یونس نے دونوں بولرز کی کارکردگی کو ’بہترین‘ قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ ریکارڈز توڑتے رہیں۔‘

اینتھونی لیوس نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ آسانی سے جیت لیا۔ انہوں نے اوپننگ بیٹسمینوں عابد علی اور عبداللہ شفیق اور بولرز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی بھی خوب تعریف کی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کا بنگلہ دیش میں ٹیسٹ ریکارڈ مزید بہتر ہوگیا ہے۔

سپورٹس جرنسلٹ ساج صادق نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بنگلہ دیش میں 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں سے 11 پاکستان جیتا اور 1 میچ بے نتیجہ رہا۔

شیئر: