Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اومیکرون کورونا وائرس کی دیگر شکلوں سے مختلف‘

وزارت صحت کورونا ویکسین کی مہم کو میں تیزی لا رہی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزارت صحت کے ماتحت متعدی امراض کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر میں ریکارڈ پر آنے والے 163 کیسز کی بنیاد پرنئے کورونا وائرس اومیکرون کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر عسیری کا کہنا تھا کہ’ یورپی ممالک میں وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز اومیکرون سے پہلے ہی ہوچکا ہے۔ وہاں ڈیلٹا وائرس پھیلا ہوا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اومیکرون کورونا وائرس کی دیگر شکلوں سے مختلف سامنے آیا ہے۔ ضروری نہیں کہ جنوبی افریقہ میں وائرس کی موجودہ لہر کا باعث یہی وائرس ہو‘۔  
انہوں نے مزید کہا کہ’ سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے سلسلے میں متوازن طریقہ کار اختیار کیا اور اس کے خوشگوار نتائج سامنے آرہے ہیں‘۔
’مملکت کی حکمت عملی سے ڈیلٹا وائرس محدود دائرے میں سامنے آیا، اب اومیکرون کو آنے سے روکنے کےلیے اقدامات کیے ہیں جبکہ کورونا ویکسین کی مہم کو میں تیزی لا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے مملکت میں صورتحال بہت اچھی ہے‘۔ 

شیئر: