Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی وزٹ ویزے کی مدت کا تعین کس طرح کیا جاتا ہے؟

وزٹ ویزے کی مقررہ مدت ہوتی ہے جس میں بعد ازاں توسیع کرانا ممکن ہوتا ہےـ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں عمرہ، حج اور ورک ویزے کے علاوہ وزٹ ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ وزٹ ویزے  کی دو اقسام ہیں جن میں ’فیملی وزٹ‘ اور’ بزنس وزٹ‘ ویزے شامل ہیں۔
فیملی وزٹ ویزے مملکت میں مقیم اہل خانہ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جب کہ بزنس وزٹ ویزے کاروباری تقاضے کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔
وزٹ ویزے پر جسے بلایا جاتا ہے اسے وزٹر یا عربی میں ’زائر‘  کہا جاتا ہے وزٹر کو اسپانسر کہا جاتا ہےـ
وزٹ ویزے کی مقررہ مدت ہوتی ہے جس میں بعد ازاں توسیع کرانا ممکن ہوتا ہےـ
وزٹ ویزے کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پر دریافت کیا ’تجارتی وزٹ ویزے پر آنے والے مہمان کی   ویزہ ایکسپائری کی درست تاریخ کس طرح معلوم کی جاسکتی ہے؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ کا کہنا تھا کہ کمرشل وزٹ ویزے پر آنے والے مقررہ مدت تک قیام کرسکتے ہیں۔ وزٹرکے قیام کی درست مدت کا تعین جوازات کے ابشر اکاونٹ سے کیا جاسکتا ہےـ
مقررہ مدت کے اختتام سے قبل اگر ان کے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کرانا درکار ہوتی ہے تو ان کے اسپانسرکو چاہیے کہ وہ وقت کے اختتام سے قبل مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد ویزے کی مدت میں توسیع کرائیں۔
وزٹ ویزہ خواہ وہ فیملی ہو یا کمرشل وزٹرز اور ان کے اسپانسرز کو چاہیے کہ وہ مقررہ مدت کا خاص خیال رکھیں اس حوالے سے لازمی ہے کہ وزٹرز کی مملکت انٹری کی درست تاریخ کا خیال رکھا جائے تاکہ وہ وقت مقررہ پر اس مدت میں توسیع کریں تاکہ کسی قسم کے جرمانے سے بچا جاسکےـ

ہوٹل قرنطینہ سے نکلنے کے لیے پانچویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

وزٹ ویزے پر آنے والوں کے ویزے کی مدت کا تعین وزٹر کے مملکت آنے والے دن سے کیا جاتا ہے اس لیے بعض لوگ مدت کا تعین کرنے میں غلطی کرجاتے ہیں جس کے لیے وزٹ ویزے پر آنے والے اسپانسرز کو چاہیے کہ وہ اپنے ابشر یا مقیم اکاونٹ کے ذریعے وزٹ ویزے خواہ وہ فیملی ہو یا کمرشل آنے والوں کی درست تاریخ کا تعین کریں تاکہ کسی غلطی کا امکان نہ رہےـ
مملکت میں سفری پابندی کے خاتمے کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’وہ افراد جنہوں نے 14 دن غیر پابندی والے ملک میں گزریں ہیں وہ بھی مملکت آنے پرقرنطینہ کریں گے؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون ہو وہ براہ راست آسکتے ہیں ان کے علاوہ جو آنے والے ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگوائی ہے انہیں پانچ دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگاـ
ہوٹل قرنطینہ سے نکلنے کے لیے پانچویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے پر ہی انہیں قرنطینہ سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

شیئر: