Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 35 نئے کیسز، مزید دو اموات

چارکروڑ 76 لاکھ  5 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فوٹو اے ایس پی)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اتوار 5 دسمبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 45 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کا مزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 844 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 39 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 912 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 56 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 76 لاکھ  5 ہزار 141 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: