Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چرانے والے شہری گرفتار

گاڑیوں کے مالکان نے متعدد وارداتوں کی رپورٹیں درج کرائی تھیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا اور رقمیں چوری کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ الخبر میں گاڑیوں کے مالکان نے متعدد وارداتوں کی رپورٹیں درج کرائی تھیں۔
پولیس نے ملزمان کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرنے کےلیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ وارداتیں کرنے والے دونوں مقامی شہری ہیں، انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

 

شیئر: