Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی عوام سعودی ولی عہد کے دورے کے منتظر

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)
کویت کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طے شدہ دورہ کویت کے منتظر ہیں۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کی رپورٹ کے مطابق عرب نیوز نے شائع کیا ہے کہ کویت کے وزیر خارجہ  شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کے حوالے سے کہا ہے کہ  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورہ کویت کے دوران امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ساتھ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بھی  ملاقات  کریں گے۔
کویتی وزیر خارجہ شیخ ناصر المحمد  نے واضح کیا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز منگل کی شام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے نومبر2019 کے بعد متحدہ عرب امارات میں سعودی ولی عہد کے  پہلے دورے کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک دن پہلے عمان کا دورہ کیا تھا جہاں سعودی ولی عہد نے عمان کے حکمران سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ ساتھ عمان کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
 

شیئر: