Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، چوبیس گھنٹے میں 148 نئے مریض

 کورونا کے مزید 3 لاکھ 40 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے۔ بدھ 15 دسمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 148 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 43 ہزار 152 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 40 ہزار 100 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 92 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 141 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار151 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 28 ہزار 599 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 22 لاکھ  35 ہزار 168 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: