Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ، وزیرستان میں آپریشن، کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشن کے دوران  کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔ ’آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد غفور عرف جلیل ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔
آئی آیس پی آر کے مطابق غفور کئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔
دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع  شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کیا۔
جس کے دوران دہشت گرد محمد خیل گاؤں سے ویزدہ سار کی جانب بھاگتے دیکھے گئے۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دونوں فرار ہوتے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شیئر: