Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں سینما کی سنسر شپ ختم

فلموں کو بین الاقوامی ورژن کے مطابق سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ (فوٹوعرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اعلان کیا ہے کہ نئی بین الاقوامی  فلمیں سینما گھروں میں بغیر کسی سنسرشپ کے ریلیز کی جائیں گی۔
عرب نیوز کے مطابق میڈیا ریگولیٹری آفس کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی فلموں  میں کہانی کے کچھ حصے سنسر شپ  کی نذر ہو جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔
اس زمرے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ قبل ازیں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جو فلمیں نہیں تھیں اب اس میں عمر کی حد کا اضافہ کر کے نئی حد بندی21 سال یا اس سے زائد کر دی گئی ہے۔
امارات کی میڈیا ریگولیٹری آفس نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمر کی نئی درجہ بندی کے مطابق اب انٹرنیشنل فلموں کو ان کے بین الاقوامی ورژن کے مطابق سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ یہ درجہ بندی ملک میں فلموں کے مواد میں اس کے معیار کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
میڈیا ریگولیٹری آفس نے سینما میں داخلے کے لیے شائقین کی عمر کی حد بندی کی اہمیت پر خاص طور پر زوردیا ہے۔
پیغام میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سینما گھروں کو فلم بینوں کے لیے عمر کی اس نئی حد بندی  پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، جس کے لیے سینما میں آنے والوں کی عمر کے ثبوت اور شناختی دستاویز کا معائنہ کرنا ہوگا۔

شیئر: