Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک کے آسمان پرسیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ

سیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ 3 جنوری تک کیا جاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ کل سے عرب ممالک کے آسمان پر 6 سیارے ایک ساتھ جھرمٹ کی شکل میں نظر آئیں گے۔  
اخبار 24 کے مطابق زہرہ، زحل ، مشتری نیپچون،اورانوس اورعطارد 28 دسمبر 2021 سے 3 جنوری 2022 تک ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ غروب آفتاب کے کچھ دیر بعد ہی یہ منظر دیکھا جا سکے گا۔  
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابوزاہرہ نے کہا ہے کہ زہرہ اور مشتری بہت زیادہ روشن ہوں گے۔ اسی لیے انہیں کسی دوربین کی مدد کے بغیر آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
زحل اور عطارد بھی خوب روشن ہوں گے انہیں بھی آسانی سے دیکھنا ممکن ہو گا۔ البتہ نیپچون اور اورانوس کو ٹیلی سکوپ کے بغیر دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔  
ابوزاہرہ نے توجہ دلائی کہ مذکورہ سیاروں کے سنگم کا منظر کل منگل سے دیکھا جاسکے گا۔ اس وقت زاہرہ اور عطارد آسمان پر قریبی ترین پوائنٹ پر ہوں گے۔ یہ دونوں غروب آفتاب سے 40 منٹ بعد ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔  
الزاہرہ نے کہا کہ عطارد اور زہرہ کے درمیان 4 ڈگری کا فاصلہ ہوگا۔ 31 دسمبر کوعطارد زہرہ کے دائیں جانب اوپر کی طرف ہو گا۔ دونوں کے درمیان 7 ڈگری کا فاصلہ ہو گا۔ پورے ہفتہ عطارد بیحد چمکدار نظر آئے گا۔  

شیئر: