Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل میں کورونا ویکسین کی چوتھی ڈوز کے کلینیکل ٹرائل کا آغاز

ملک میں 4.2 ملین افراد کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں مل چکی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
اسرائیل میں وزارت صحت نے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے پیر کو  فائزر ویکسین کے چوتھے شاٹ کے اثرات پر کلینیکل ٹرائل  کا آغاز کیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت  نے کہا ہے کہ شیبا میڈیکل سنٹر کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیق میں ہسپتال کے عملے کے 150 رضاکار شامل  کیا گیا ہے۔
یہ تمام وہ افراد ہیں جنہوں نے  کم از کم چار ماہ قبل کورونا ویکسین کی تیسری خوراک حاصل کی تھی اور اب ان میں اینٹی باڈیز کے ختم ہونے کے آثار ہیں۔
شیبا  میڈیکل سنٹر میں متعدی امراض کے یونٹ کی ڈائریکٹرگیلی ریگوو نے بتایا ہے کہ یہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چوتھی خوراک ممکنہ اینٹی باڈی بڑھانے، منفی اثرات کم کرنے اور  بوسٹر انفیکشن کے خطرے کو کم کر نے کا جائزہ لیا جائے گا۔
متعدی امراض کی یونٹ انچارج کا مزید کہنا ہے کہ ان رضاکاروں کی کم ازکم چھ ماہ تک نگرانی کی جائے گی۔
اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان گال روٹم نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ وزارت نےکورونا وائرس کی چوتھی خوراک کی افادیت جانچنے کے لیے  اس اقدام  کی منظوری دے دی ہے۔

اس تحقیق میں ہسپتال کے عملے کے 150 رضاکار شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ویچمین ایش نے بتایا ہے کہ ایک ماہر پینل کی سفارش پر غور کے بعد  طبی عملے اور60 سال سے زائد عمر کے افراد کو چوتھی ویکسین لگانا شروع کی جائے گی۔
اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اس وزارت صحت کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہےجو رواں ماہ  کے آغاز میں سامنے آئی تھی جس میں اومیکرون وائرس کے خطرات کا حوالہ دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد  عام لوگوں کے لیے کورونا وائرس کی تیسری خوراک دینے کے لیے  اسرائیل دنیا کے پہلے ممالک میں شامل تھا۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ویچمین ایش نے مزید بتایا ہے کہ ہم اومیکرون وائرس  کی وجہ سےسامنے آنے  والے انفیکشن کی شدت کے بارے میں مزید ڈیٹا کا انتظار کر رہے ہیں۔

طبی عملے اور60 سال سے زائد افراد کو چوتھی ڈوز لگانا شروع کی جائے گی۔ (فوٹو العربیہ)

کورونا وائرس پر اسرائیل کے قومی ماہر پینل کے چیئرمین رین بالیسر نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اسرائیل پہلا ملک ہے جس کے پاس کورونا وائرس کی تیسری ڈوز لینے والے افراد کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے جن میں قوت مدافعت میں کمی سامنے آئی ہے۔
ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن جیکب لیوی بھی  چوتھے شاٹ کے ٹرائل میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسرائیل میں اب تک ایک اندازے کے مطابق 9.3 ملین شہریوں میں سے تقریباً 4.2 ملین افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کی تین خوراکیں مل چکی ہیں۔
 

شیئر: