Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست، ایشز آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے کر اعزاز اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔
ایشز کے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو  تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 267 رنز  بنائے۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انگلش کپتان جو روٹ 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کے چار بلے باز اپنا کھاتہ ہی نہ کھول سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔
 آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر سکاٹ بولینڈ نے چار اوورز میں سات رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

شیئر: