Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت شدت 5.3 اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔
زلزلے سے ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق شام کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پشاور، سوات، چترال، دیر، مردان، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، باجوڑ اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
متاثرہ علاقوں میں شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیال رہے گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
دوسری جانب انڈین میڈیا نے خبر دی ہے کہ انڈیا کے زیراتنظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کشمیر میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: