Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کی ویکسینیشن مہم میں بھیڑ بکریاں بھی شامل

چراوہے وائیبکے شمٹ کوچن نے اپنے جانوروں کے ساتھ مشق کرتے ہوئے کئی دن گزارے۔ (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)
روٹی کے لذیذ ٹکڑوں نے تقریباً 700 بھیڑوں اور بکریوں کے لیے جرمنی کی مہم میں شامل ہونے کی تدبیر کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا سکے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر کو جانوروں کو تقریباً 100 میٹر (330 فٹ) سرنج کی شکل میں ہیمبرگ کے جنوب میں شنورڈنگن کے ایک کھیت میں ترتیب دیا گیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے نے بتایا کہ چرواہے وائیبکے شمٹ کوچن نے اپنے جانوروں کے ساتھ مشق کرتے ہوئے کئی دن گزارے۔
لیکن انہوں نے آخر میں کہا ’چیزوں کو ٹھیک کرنا مشکل نہیں تھا۔‘ وائیبکے شمٹ کوچن نے سرنج کی شکل میں روٹی کے ٹکڑے بچھا دیے، جنہیں بھیڑ بکریوں نے کھیت میں آنے کے بعد جلدی سے کھا لیا۔
آرگنائزر ہانسپیٹر ایٹزولڈ نے کہا کہ ’یہ اقدام ان لوگوں کے لیے تھا جو ابھی تک ویکسین لگوانے سے ہچکچا رہے ہیں۔‘
جرمنی کی حکومت نے کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ایک تیز رفتار ویکسینیشن مہم کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے۔

جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں بوسٹر شارٹس لگوانے والوں کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

پیر تک جرمنی میں ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کی تعداد 71 فیصد ہو چکی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں بوسٹر شارٹس لگوانے والوں کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہ کل آبادی کا 38 اعشاریہ نو فیصد ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے گذشتہ روز کہا کہ ’حالیہ ہفتوں میں ویکسین کے بارے میں ہونے والی عوامی بحث نے کچھ افراد کو اپنا خیال بدلنے پر اکسایا ہے۔‘

شیئر: