Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل کے نئے صدر کا فلسطین اسرائیل تنازع پر توجہ کا مطالبہ

ناروے کی سفیر نے  اپنے ملک کی ترجیحات پران خیالات کا اظہار کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
اقوام متحدہ میں ناروے کی سفیر مونا جول نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزارتی سطح تک بات چیت کی جائے۔
عرب نیوز کے مطابق ناروے جنوری میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے اور اس ضرورت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے کہ دہائیوں سے جاری اس تنازعے پر توجہ بحال ہو۔
اقوام متحدہ میں اوسلو کی مستقل نمائندہ مونا جول  نے مشرق وسطیٰ میں کئی دیگر تنازعات کے نتیجے میں نظر انداز  اس مسئلے پر بین الاقوامی توجہ میں کمی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ روز منگل کو پریس کانفرنس کے دوران ناروے کی سفیر نے  اپنے ملک کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔
 مونا جول نے کہا  ہےکہ میڈرڈ کانفرنس کے تیس سال بعداسرائیل فلسطین تنازع  زیادہ توجہ کا مستحق ہے۔
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی آباد کاری کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے مونا جول نے  اس تنازع میں کسی بھی یکطرفہ کارروائی کے خلاف اپنے ملک کی مخالفت کا اعادہ کیا۔  
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم ایسے مزید اقدامات سے گریز کریں جس سے اس تنازع کے  حل کے امکانات کو نقصان پہنچے۔
اقوام متحدہ میں ناروے کی سفیر نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایک فلسطینی اتھارٹی ہے جو ایک آواز سے بات کر سکتی ہے اور امن قائم کرنے کے لیے مینڈیٹ کے ساتھ میز پر آ سکتی ہے۔
 

شیئر: