Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی جہاز کے کاک پٹ میں گُھس کر توڑ پھوڑ کرنے والا مسافر گرفتار

واقعے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میں 121 افراد سوار تھے (فوٹو: این سی)
امریکی ریاست میامی جانے والے ایک شخص نے وسطی امریکہ کے ملک ہندوراس میں امریکن ایئرلائنز کے جہاز کے کاک پٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عملے کے افراد نے اس شخص کو روکا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’مذکورہ شخص نے کاک پٹ میں داخل ہو کر فلائٹ کنٹرولز کو نقصان پہنچایا اور جب اسے روکا گیا تو اس نے کھڑکی سے کودنے کی کوشش بھی کی۔‘
ایئرلائن کے مطابق ’ہم اس مشکل صورت حال کو قابو میں کرنے پر عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔‘
نقصان کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میں 121 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، اس واقعے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ایئرلائن کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس جہاز کے مسافروں کو دوسرے جہاز کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر: