Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: ویکسین کی 5 کروڑ 42 لاکھ سے زیادہ خوراکیں

مملکت میں بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 سے ہوا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی 54.2 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں اب تک کووڈ 19 کی 5 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 307 خوراکیں دی جاچکی ہیں اس میں 5.5 ملین بوسٹر ڈوز شامل ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی 25.2 ملین پہلی خوراک جبکہ 23.49 ملین دوسری خوراک  دی گئی جبکہ  19 لاکھ 28 ہزار سے زائد معمر افراد کو کورونا کی تمام خوراکیں دی جاچکی ہیں-
وزارت صحت نے مملکت  میں بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 سے کیا تھا-
اسی طرح مملکت بھر میں کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا گیا تھا- دوسرے مرحلے کا آغاز  18 فروری  2021 کو ہوا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: