Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین مقررہ سینٹرز میں ہی لگائی جاتی ہے، وزارت صحت

مملکت میں نرسری اور پرائمری سکول 23 جنوری سے کھل رہے ہیں(فوٹو اخبار 24)
وزارت صحت نے سکولوں میں کورونا ویکسینیشن  لگانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم ہیں جہاں مفت ویکسین فراہم کی جاتی ہے۔ 
 وزارت صحت کے ذرائع نے اخبار24 کواس امرکی یقین دہانی کرائی ہے کہ سکولوں میں طلبا کو ویکسین دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ 
وزارت صحت کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تمام ریجنزمیں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔ 
ویکسین لگوانے کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنے کے لیے ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ پرسہولت موجود ہے جس کا مقصد ویکسینیشن کے عمل کو منظم بناتے ہوئے سینٹرز میں ازدحام نہ ہونے دینا ہے۔ 
واضح رہے سعودی وزارت تعلیم نے نرسری اور پرائمری جماعتوں کے طلبا کے لیے سکولوں میں باقاعدہ حاضری کے لیے 23 جنوری کی تاریخ دی ہے۔ 
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ  دنوں سے افواہیں گردش کررہی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ طلبا کو سکولوں میں ویکسین لگائے جانے کا امکان ہے۔ 
وزارت صحت نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سینٹرز میں آنے والوں کو ہی ویکسین دی جاتی ہے جس کے لیے توکلنا یا صحتی پراپائنٹمنٹ لینا ضروری ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: