Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا میں مبتلا افراد کے لیے’صحتی‘ پرچھٹی کی شرط ؟

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرخود کار سسٹم سے چھٹی کا اجازت نامہ جاری کیاجاتاہے(فوٹو،ٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے لیے مقررہ مدت کی چھٹی کا اجازت نامہ ’صحتی‘ سے جاری کیاجاتاہے۔
چھٹی کا اجازت نامہ صرف ایسے افراد کے لیے جاری کیاجاتا ہے جو ویکسین یافتہ ہوں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں کورونا ہونے کی صورت میں کام یا اسکول سے چھٹی کےلیے اجازت نامہ جاری نہیں کیاجاتا۔
اس ضمن میں وزارت صحت نے ٹوئٹرپرانفوگراف کے ذریعے چھٹی کے اجازت نامے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لی ہیں اور انہیں کورونا ہونے کی صورت میں ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے خودکارطریقےسے چھٹی کا اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔
چھٹی کے لیے ایسے افراد کو بھی اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے جنہیں وزارت صحت نے ویکسین سے استثنی دیا ہوا ہے علاوہ ازیں بارہ برس سے کم عمربچوں کے لیے بھی یہ سہولت موجود ہے۔
وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں کورونا ہونے کی صورت میں صحتی ایپ سے انکے لیے چھٹی اجازت نامہ جاری نہیں کیاجاتا۔
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا اسٹیٹس اورمعلومات کےلیے ’صحتی‘ اور ’توکلنا‘ ایپس موجود ہیں جن کے ذریعے کورونا ویکسینیشن کے علاوہ مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ویکسین سے مستثنی افراد کو بھی چھٹی جاری کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا ٹیسٹ سینٹرز میں ’توکلنا ‘ یا ’صحتی‘ایپ کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کیا جاتا ہے۔ سینٹرمیں کورونا ٹیسٹ دینے کے بعد 12 گھنٹے کے اندر موبائل پررزلٹ ارسال کردیاجاتا ہے۔
کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پروزارت صحت کے ذریعے خودکارطریقے سے مصدقہ لیٹرجاری کیاجاتا ہے جس کے ذریعے طالب علم یا کارکن اپنے ادارے سے چھٹی حاصل کرسکتا ہے۔
 کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ساد دن کی چھٹی دی جاتی ہے جس کے بعد ’توکلنا‘ ایپ پر ان کا اسٹیٹس ’امیون‘ ہوجاتا ہے۔

شیئر: