Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گولڈ مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق منگل کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دو روز میں مجموعی طور پر 650 روپے فی تولہ بڑھ چکے ہیں۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 126650 روپے رہی۔
چوبیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 108582 روپے رہی، جب کہ 22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت سابقہ سطح 99533 روپے پر برقرار رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی کمی بیشی ریکارڈ نہیں کی گئی جس کے بعد یہ گزشتہ سطح 1838 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح 1470 روپے فی تولہ اور 1260.28 روپے فی دس گرام پر برقرار ہے۔

شیئر: