Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے 4 بنگلہ دیشی گرفتار

’گرفتار شدگان نے قومی پرچم میں فالتو سامان باندھ کر کوڑے میں پھینک دیا تھا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے سعودی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے 4 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق گرفتار شدگان نے قومی پرچم میں فالتو سامان باندھ کر کوڑے میں پھینک دیا تھا۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان بنگلہ دیشی کارکن ہیں جنہیں شناخت کرکے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پبلک  پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’قومی پرچم واجب الاحترام ہے اور اس کی کسی طور بے حرمتی نہیں ہوسکتی‘۔
’جو شخص قومی پرچم کی بے حرمتی کرے گا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: