Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ میں داخلے پر پابندی کب ختم ہوگی، پی آئی اے میں ملازمتیں کب آئیں گی؟

پی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جلد آسٹریلیا کے لیے پروازیں شروع کریں گے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بہت جلد قومی ایئرلائن پر برطانیہ اور یورپ میں عائد داخلے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔
جمعرات کے روز فیس بک لائیو میں صارفین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل آپریشنل سیفٹی آڈٹ‘ (آئی او سا) کی آڈٹ کمیٹی نے پی آئی اے کا آڈٹ کیا تھا اور اسے ’کلیئر‘قرار دیا تھا لیکن اس بات کو اب دو سال ہوگئے ہیں۔
’اس کے بعد ’انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن‘ (ایکاؤ) اور ’انٹرنیشنل ایویشن سیفٹی اسیسمنٹ‘ (اییاسا) کو آڈٹ کے لیے آنا تھا اور پی آئی اے اور سول ایویشن اتھارٹی کا بنیادی آڈٹ کرنا تھا لیکن کرورنا وائرس کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس دسمبر میں یہ آڈٹ مکمل ہوا اور انہوں نے اسے ایک طرح سے ’کلیئر‘ اور ’تسلی بخش‘ قرار دیا ہے۔
’ان کا سیفٹی کمیشن ایک بار پھر سول ایویشن اور پی آئی اے کا آڈٹ کریں گا فروری میں۔‘
پی آئی اے کی سربراہ کا مزید کہنا تھا ’ہم بہت پرامید ہیں یہ ہم آڈٹ کامیاب ہوں گے۔‘
’جب یہ کلیئر ہوجائیں گے تو انشااللہ پھر پی آئی اے انہیں فضاؤں میں دوبارہ پرواز کرے گی جن پر ابھی پابندیاں ہیں۔‘
واضح رہے جولائی 2020 میں یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے جہازوں پر پورپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کے بعد وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بیان دیا تھا کہ پی آئی اے 40 فیصد پائلٹوں کے پاس جعلی لائسنس ہیں۔ اس کے بعد عالمی سطح پر کام کرنے والے سینکڑوں پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا اور پی آئی اے کے بہت سے روٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پی آئی اے کن ممالک میں پروازوں کا اضافہ کررہا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جلد ہی آسٹریلیا کے لیے براہ راست پراوزیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
’آسٹریلیا کی طرف [پروازوں کے لیے] ہم نے اپنا ہوم ورک کرنا شروع کردیا ہے اور ہم آسٹریلیا میں انشااللہ جلد ہی آپ کو اچھی خبر دیں گے۔‘
پی آئی اے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن مسقط، شام، کویت، مالدیپ، ترکی اور ایران جیسے ممالک کے لیے پروازیں بڑھائیں گے۔
ایک شہری کے سوال کے جواب میں ارشد ملک نے کہا کہ ’ہم ڈیرہ غازی خان سے دبئی کی فلائٹس بلکل شروع کریں گے، بس کورونا وائرس کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔ ‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب قومی ایئرلائن کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کیا پی آئی اے میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں؟

ائیر مارشل ارشد ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی آئی اے اگلے ماہ حکومت کے ساتھ اپنا نیا بزنس پلان شیئر کرے گی اور اس کی منظوری کے بعد نئی ملازمتوں کے حوالے سے تصویر واضح ہوسکی۔
’پی آئی اے میں ملازمت کے مواقع تو ہیں لیکن جب سپریم کورٹ کی ہدایت پر دس سالہ آڈٹ ہوا تو یہ بات سامنے آئی کہ پی آئی اے دنیا کی ان ایئرلائنز میں شامل ہے جن میں مین پاور بہت زیادہ ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوسکتی۔
ایئر مارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ ’اب جب نیا بزنس پلان آئے گا تو ہم حکومت کے پاس جائیں گے منظوری کے لیے اور پھر ہم سپریم کورٹ کے پاس جاکر بھی ہم اپنا کیس پیش کریں گے کہ شاید اس وقت ہمیں مین پاور یا ٹیلنٹڈ مین پاور کی اور رائٹ مین پاور کی ضرورت ہے۔‘
’اگر سپریم کورٹ ہم کلیئر کرتی ہے چھ مہینے بعد کچھ نا کچھ ملازمتوں کے مواقع پی آئی اے میں ضرور آئیں گے۔‘

شیئر: