Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے نئے ہتھیاروں کے تجربات، کم جونگ اسلحہ فیکٹری جا پہنچے

کم جونگ نے ایک ’اہم‘ فیکٹری کا معائنہ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
شمالی کوریا کی جانب اس ہفتے ہتھیاروں کے دو نئے نظاموں کے تجربات کیے گئے ہیں، جبکہ وہاں کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جونگ نے گولہ بارد کے ایک اہم کارخانے کا جائزہ بھی لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیانگ یانگ نے جنوری کے دوران ہتھیاروں نے چھ نئے تجربات کیے ہیں جن میں ہائپرسونک میزائل کی آزمائش بھی شامل ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے ایسے اقدامات کو ملک کے سربراہ کم جونگ کی ’فوجی قوت‘ بڑھانے کی خواہش کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ منگل کو کیے جانے والے تجربات میں دور تک مار کرنے والے کروز میزائل شامل تھے جنہوں نے ایک ہزار آٹھ سو کلومیٹر دو جاپان کے سمندر میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کو ’ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائلز‘ کے تجربات کا مقصد روایتی اسلحے کی دھماکہ خیز طاقت کا اندازہ لگانا تھا۔
دسمبر میں کم جونگ نے ایک اہم خطاب میں ملک کی فوج کو جدید ترین بنانے کا ایک بار پھر عزم کیا تھا، جس کے بعد نئے ہتھیاروں کے تجربات تواتر سے جاری ہیں۔
دوسری جانب واشنگٹن نے اس کے جواب میں نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جس پر پیانگ یانگ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پیانگ یانگ کی جانب سے پچھلے ہفتے کہا گیا تھا کہ جوہری اور دور تک مار کرنے والے تجربات ازخود لاگو پابندی کو ختم کرسکتا ہے۔
جمعے کو کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کچھ تصاویر جاری کیں، جن میں کم جونگ نے معمول کی کالی جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور ان کے گرد وردی میں ملبوس افسران موجود تھے جن کے چہرے چھپائے گئے تھے۔
اس تصویر میں کم جونگ ایک فیکٹری کا معائنہ کر رہے تھے، جہاں ہتھیاروں کی کسی نئی قسم پر کام ہو رہا تھا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ کا کہنا تھا کہ ’یہ فیکٹری ملک کی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے انتہائی اہم کردار رکھتی ہے۔‘

شیئر: